اگر مجھ سے شادی نہ ہوتی تو نعمان صبا قمر سے شادی کرلیتے، عاصمہ نعمان

کراچی: فلم میں ہوں شاہد آفریدی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار نعمان حبیب کی اہلیہ اداکارہ عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی شادی اداکار نعمان حبیب سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر اداکارہ صبا قمر سے شادی کرلیتے۔
نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان نے 2016 میں کیریئر کے آغاز میں شادی کی تھی، اس وقت تک عاصمہ نعمان نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا۔ عاصمہ نعمان نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔
نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان کے دو بچے بھی ہیں۔

گزشتہ دنوں یہ اداکار جوڑی نجی ٹی وی کے کامیڈی شو شریک ہوئی، جہاں دونوں میاں بیوی نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں اور اداکارہ نے بتایا کہ اگر ان کے شوہر کی ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو وہ کس اداکارہ سے شادی کرتے۔
عاصمہ نعمان نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید کو عائشہ عمر پسند ہے۔
عاصمہ نعمان نے بتایا کہ اگر ان کی شادی ان کے شوہر سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی کرلیتے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر صبا قمر کو بہت پسند کرتے ہیں اور اگر ان کی شادی میں ذرا سی بھی دیر ہوجاتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی رچالیتے۔
اسی دوران اداکار نعمان حبیب مسکراتے رہے اور اعتراف کیا کہ انہیں صبا قمر پسند ہیں۔
عاصمہ نعمان نے مزید کہا کہ اگر ان دونوں کی شادی نہ ہوتی تو نعمان حبیب سے کوئی بھی لڑکی شادی کرلیتی کیوں کہ ان کے شوہر بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔