آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی!

ملتان: سابق وزیراعظم اور پی پی پی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گی۔
بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی اور بلاول کی بہن آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ پہلا خطاب ہوگا اور وہ 30 نومبر کو اپنے بھائی کی نمائندگی کریں گی۔
ی ڈیم ایم کا اگلا جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہوگا اور اسی روز پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے اس جلسے میں شرکت نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، اس روز آصفہ بھٹو زرداری بھی ملتان آئیں گی اور پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کو جلسہ ہر صورت ہوگا اور آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔