الوداع میراڈونا!

بیونس آئرس: عظیم ڈیاگو میراڈونا کی آخری رسوم کی تصویری جھلکیاں۔

میراڈونا کو جس شان سے رخصت کیا گیا، یہ ایک عظیم فٹ بالر کے بالکل شایان شان تھا۔ بدھ کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرجانے والے دُنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کی آخری رسوم ادا کردی گئیں۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ اسٹار فٹ بالر کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دیوانے اپنے محبوب فٹ بالر کی آخری جھلک دیکھنے کو اُمڈ آئے۔ اس موقع پر مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور انہوں نے رُکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے پولیس اور ان کے درمیان کچھ بدمزگی کے واقعات بھی سامنے آئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔