آصف غفور کو ترقی پر آذربائیجان کے سفیر کی دلچسپ انداز میں مبارک باد

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ترقی کی مبارک باد دلچسپ انداز میں دی ہے۔
آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنے ایک دورے میں فوجی جوانوں سے ملاقات کے موقع پر ان کے ساتھ روایتی رقص کررہے ہیں۔


علی علی زادہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر مشہور سرائیکی گانا بھی لگا ہوا ہے۔
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارک باد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔