آصف علی اور افغان بولر فرید پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد
دبئی: آئی سی سی نے ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے درمیان ہونے والے سخت جملوں کے تبادلے اور نوک جھونک کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کردیا ہے، 19ویں اوور کی پانچویں بال پر آؤٹ ہونے کے بعد آصف اور فرید ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔
آئی سی سی کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، ردعمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔
میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کے بعد طلب کیا اور سماعت کی۔