ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار

چنائے: قومی ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے جاپان کی ہار اور بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی درکار ہوگی۔
چنائے میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی پوائنٹس ٹیبل پر بھارت ابتدائی 4 میچوں میں 3 فتوحات ایک ڈرا میچ کے ساتھ 10 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔
ملائیشیا 4 میچز میں 3 فتوحات اور ایک ہار کے ساتھ دوسری، کوریا 4 میچز میں ایک فتح، 2 ڈرا اور ایک شکست کے ہمراہ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
قومی ٹیم ایوںٹ میں اب تک 4 میچز میں ایک فتح، 2 ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قیام پذیر ہے۔
اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتی ہے تو اُسے میزبان بھارت کے خلاف جیت یا جاپان کی چین کے ہاتھوں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر چاپان اور چین کی ٹیمیں 4،4 میچز میں کوئی فتح حاصل نہیں کرسکی ہیں البتہ جاپان نے 2 ڈرا اور 2 میچز ہارے ہیں جب کہ چین ایک ڈرا اور 3 میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکا ہے۔
دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت تین تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔
9 اگست کو جاپان چین، ملائیشیا کوریا جب کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹاکرے ہوں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔