بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا، عوام ویکسین لگوائیں: اسد عمر

لاہور: این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عالمی سطح کی طرح پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، ہسپتال اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی تعداد کووڈ کے آغاز سے سب سے زیادہ ہے۔ مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کے اندیشے بڑھ رہے ہیں، براہ مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔
دوسری طرف کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔