کویت میں مصنوعی ذہانت سے تیار نیوز اینکر متعارف

کویت سٹی: کویت میں نیوز اینکرز کی چھٹی، اس پیشے میں ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف کرائی گئی ہے جو نیوز بلیٹن پیش کیا کرے گی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت نیوز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سنہرے بالوں والی نیوز اینکر کی نقاب کشائی کی جس کا نام ’فدھا‘ رکھا گیا۔
فدھا نے کالے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ اے آئی اینکر کویتی لہجے میں نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔ کمپیوٹرائزڈ نیوز اینکر کو کویت نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں متعارف کرایا۔
کویت نیوز، کویت ٹائمز کا ایک منسلک میڈیا ہاؤس ہے جو 1961 میں انگریزی زبان کے پہلے روزنامہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کے ڈپٹی ایڈیٹر عبداللہ بوفتین نے بتایا کہ فدھا جو کلاسیکی عربی میں کویتی لہجے میں بات کرسکتی ہے، ٹویٹر پر نیوز بلیٹن پیش کرے گی اور پبلشر کو نئے اور جدید مواد پیش کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔