ارشد شریف کی والدہ کی عمران خان و دیگر کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست

اسلام آباد: کینیا میں پولیس کی گولیوں سے شہید ہونے والے پاکستان کے صحافی ارشد شریف کی والدہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سلمان اقبال کو تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ نے سابق وزیراعظم عمران خان، نجی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق صحافی ارشد شریف کی والدہ نے فیصل واوڈا، مراد سعید اور عمران ریاض کو بھی قتل کیس میں تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے درخواست کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کیس کی تفتیش میں شامل کیا جائے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر متفرق درخواست میں سابق وفاقی وزراء مراد سعید، فیصل واوڈا اور یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض سے بھی قتل سے متعلق تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔
نجی میڈیا گروپ کے سی ای او سلمان اقبال سے بھی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائرمتفرق درخواست میں صحافی ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق سازش سے متعلق جاننے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدامات کو سراہتی ہوں۔ قتل سے متعلق ان افراد سے شواہد حاصل کیے جائیں۔
ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں شکوہ کیا ہے ہمیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ اور جے آئی ٹی رپورٹ تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔