ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیے کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائے، وزیراعظم پاکستان نے کینیا کے صدر سے بھی اس واقعے پر رابطہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افسوس ناک واقعے کی مکمل تحقیقات کا کہا گیا ہے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیے کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا، اس افسوس ناک واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، کینیا کی پولیس نےغلطی کو تسلیم کیا ہے لیکن بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف پروفیشنل صحافی تھے، بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف پوری قانونی کارروائی کی جائے، دیکھناہے کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر کون فائدہ اٹھا رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔