ارشد شریف کیس: سونے کی اسمگلنگ کی تحقیقات کی جائے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کینیا میں صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کی تحقیقات سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بیان میں کہا کہ صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق حقائق جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو ایف آئی اے اور انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے۔
تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرکے حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی اسمگلنگ کے کاروبار سے متعلق قائم کمپنی کے کردار کا جائزہ لے گی۔
تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہ اور محرکات کا جائزہ لے گی۔
ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد، تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔
تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اپنی ایک آزادانہ رپورٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔