امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کا قبول اسلام

واشنگٹن: امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے دین حق کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سابق کک باکسر اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت نے پہلے اسلام کو دنیا کا آخری سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب ان کی مسجد میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ وہ خود مسلمان ہوچکے ہیں۔
اینڈریو ٹیٹ امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی۔
نماز پڑھنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو ایم ایم فائٹر ٹیم خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی، جس میں وہ اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھارہے ہیں۔

اینڈریو کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو بھی عیسائی اچھائی پر یقین رکھتے ہیں اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھتے ہیں، انہیں لازمی اپنے مذہب پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
اینڈریو کی زیر گردش پوسٹ میں قرآن کی ایک آیت بھی انگریزی ترجمے میں شیئر کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔