جیولین تھرو کا ایک اور طلائی تمغہ ارشد ندیم نے جیت لیا

کراچی: اولمپئن ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر قونیہ میں جاری گیمز میں ارشد ندیم نے 88.55 میٹرز کی تھرو کے ساتھ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں90.18 میٹرز کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کو گولڈ میڈل دلوایا تھا۔ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل پانے والے ارشد ندیم قبل ازیں ساؤتھ ایشین گیمز اور ایران میں منعقدہ امام رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکے ہیں جب کہ ٹوکیو اولمپکس میں انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔