بسوں کی نئی کھیپ کی کراچی آمد، جلد نئے روٹس کا آغاز ہوگا

کراچی: عوام کے لیے خوش خبری، سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے، جنہیں جلد ہی نئے روٹس پر شروع کیا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔ ان شاء اللہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بعض شہروں میں صوبائی حکومت کے تحت نئی بس سروسز کا آغاز ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔