فوجی افسران کی سیلاب زدہ گلوکار عبدالوہاب سے ملاقات، محفوظ مقام پر منتقل

ڈیرہ مراد جمالی: سیلاب سے متاثر گلوکار عبدالوہاب بگٹی سے پاک فوج کے بریگیڈیئر مرتضیٰ اور ایف سی 72 ونگ کے کرنل احمد نے اُن کے گوٹھ پہنچ کر ملاقات کی۔
پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کے گوٹھ میں سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، راشن اور ادویہ تقسیم کیے۔ بریگیڈیئر مرتضیٰ اور کرنل احمد معروف نے عبدالوہاب بگٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پچھلے 4 دنوں سے مسلسل طوفانی بارشوں سے کوک اسٹوڈیو کے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کا گھر بھی زمیں بوس ہوگیا۔ ان کا تین کمروں پر مشتمل کچا گھر تھا۔ مجبوری کے عالم میں وہ اپنے بچوں کو لے کر ڈیرہ مراد جمالی شہر میں کسی دوست کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔