پاکستان کھیلوں، سیاحت اور کاروبار کیلیے محفوظ ملک ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کے لیے پُرعزم ہے اور ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت اور کاروبار کے لیے محفوظ ملک ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کے لیے پُرعزم ہے، افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یونانی سفیر نے کورونا کے کنٹرول کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، یونانی سفیر نے افغانستان کے لیے پاکستان کے کردار اور غیر ملکی عملے کے انخلا میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔