بجلی قیمت میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد: بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کے لیے تھا۔ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔