سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
پاکستان ٹی وی کے سینئر ترین آرٹسٹ محمد انور اقبال بلوچ کا آج رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔


اُن کا فنی کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے اپنا لوہا منوایا۔
انور اقبال بلوچی زبان میں بننے والی اولین فلم کے ہیرو بھی تھے، یہ فلم بدقسمتی سے ریلیز نہ ہوسکی۔
فیملی ذرائع کے مطابق اُن کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔