سائنس کی دُنیا میں ایک اور سنگ میل عبور، نیا بلڈ گروپ دریافت
لندن: نیا بلڈ گروپ دریافت کرکے سائنس کی دُنیا میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا۔
برطانوی ادارے این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ اور یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے MAL نامی ایک نئے بلڈ گروپ کی نشان دہی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا پیش رفت نے AnWj نامی اینٹیجن سے جُڑے 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا ہے جو پہلی بار 1972 میں دریافت ہوا تھا۔
سینئر ریسرچ سائنس دان لوئیس ٹیلی کی قیادت میں ریسرچ ٹیم نے AnWj اینٹیجن سے محروم مریضوں کی شناخت کے لیے ایک جینیاتی ٹیسٹ بھی تیار کیا ہے۔
یہ اختراع ماہرین کو MAL گروپ کے نایاب مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے قابل بنائے گی اور ہم آہنگ خون کے عطیہ دہندگان کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔
لوئیس، جنہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں، بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس ٹیسٹ سے مستفید ہونے والے لوگوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ مزید برآں یہ MAL گروپ تمام بلڈ گروپ سسٹم میں 47واں نیا بلڈ گروپ ہے۔