پاکستان میں کورونا سے مزید 91 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 91 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 25ہزار94 ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 75 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، پنجاب میں تین لاکھ 82 ہزار 332، اسلام آباد میں 96 ہزار 771، بلوچستان میں 31 ہزار 865، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 605 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا 4 ہزار 819، اسلام آباد 852، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 336 اور آزاد کشمیر میں 685 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔