ملک میں کورونا سے مزید65 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی۔
نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 84 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔