ادب فیسٹیول کے دو روزہ پروگرام کی تفصیلات کا اعلان

کراچی: پاکستان میں ادب فیسٹیول کی علمبردار، کراچی اور اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کی بانی، ادب فیسٹیول کی بانی اور ڈائریکٹر امینہ سید نے آج ایک پُروقار پریس کانفرنس میں پانچویں ادب فیسٹیول کے مقررین کے ناموں اور دیگر تفصیلات کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ادب فیسٹیول 25 اور 26 نومبر 2023 کو ہیبٹ سٹی، شارع فیصل/ ٹیپو سلطان روڈ پر صبح ساڑھے گیارہ بجے سے رات نو بجے تک منعقد ہوگا۔
او بی ای اور ستارہ امتیاز امینہ سید نے فیسٹیول کا ایک جامع جائزہ پیش کرتے ہوئے دو روزہ ادب فیسٹیول کے معزز مقررین کو متعارف کرایا۔
فیسٹیول کی لائن اپ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امینہ سید نے کہا "ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم پاکستان جیسے نوزائیدہ ملک میں ایک بھرپور ادبی اور ثقافتی ورثے کے مالک ہیں، جس کی حفاظت اور اس کی تعمیر کرنا ہمارا فرض ہے۔ یہ فیسٹیول اس لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ہمارے ہاں یہ ایک عام تاثر تھا کہ پاکستان میں اردو کے سنہرے دن ختم ہوگئے، غالب، اقبال اور منٹو ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، فیض قصہ پارینہ ہوچکے ہیں، ادب اور کتب بینی کا شوق معدوم ہوچکا ہے اور پاکستان میں ادبی ثقافت قریباً بنجر ہوچکی تھیں، وغیرہ وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ کتابوں کے کاروبار سے منسلک ہونے کی بناء پر میں نے محسوس کیا کہ میرا کام صرف کتب کی دستیابی نہیں بلکہ ادبی دنیا میں عوام کو شامل کرنا بھی ہے۔ میں اپنے نوجوانوں کو بتانا چاہتی تھی کہ ہیرو صرف کھلاڑی یا فوج کے افراد ہی نہیں ہوسکتے بلکہ ادبی دنیا کے لوگ بھی ہیرو ہوتے ہیں۔ اس سوچ نے مجھے ادبی میلوں کی راہ سُجھائی اور میں نے اپنے دل کی آواز پر لٹریری فیسٹیول اور ادب فیسٹیول کی ثقافت کی بنیاد ڈالی۔ اپنے آغاز سے ہی ادب فیسٹیول ادب، مکالمے اور خیالات کے تبادلے کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔”
اس سال ادب فیسٹیول میں جاوید جبار، جہاں آرا، افتخار عارف، معید یوسف، انجم ہلائی، کشور ناہید، افضال سید، نورالہدیٰ شاہ، امر سندھو، عرفانہ ملاح، احمد شاہ، پیرزادہ قاسم، پیرزادہ سلمان، عاطف بدر، یاسمین معتصم، اسٹیفن لیون، تنویر انجم، جنید زبیری، طارق قیصر، تسنیم احمر، زاہد حسین، فاطمہ حسن، زہرہ نگاہ، نادیہ نقی، سید خاور مہدی، ممتاز بلوچ، ڈاکٹر عشرت حسین، سیما کامل، سلطانہ صدیقی، مہتاب راشدی، عمر شاہد حامد، آزاد اقبال، لیاقت مرچنٹ، خالد انعم، نعمان نقوی، سرمد علی، سید کلیم امام، محمد علی شیخ اور دیگر معروف شخصیات سمیت مقررین کی ایک شاندار فہرست شامل ہے، جو ایک نئے افق کی تلاش میں شرکاء کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
ادب فیسٹیول میں کتابوں پر سیشنز ہوں گے، جن میں عمر شاہد حامد کی بیٹرائیل، اسکندر مرزا کی یادداشتیں،آنر باؤنڈ ٹو پاکستان ان ڈیوٹی، سید خاور مہدی کی تدوین شدہ کتاب ڈیسٹینی اینڈ ڈیتھ، عائشہ باقر کی بیونڈ دی فیلڈز، جناح: اے لائف از یاسر لطیف شاہ ہمدانی، سید کلیم امام کی ان پرسیوٹ آف این ایتھیکل اسٹیٹ، ری فلیکشن آف پولیس چیف، زاہد حسین کی فیس ٹو فیس ود بے نظیر سمیت بہت سی دیگر تصانیف شامل ہیں۔ دیگر سیشنز میں پاور ویمن آف پاکستان، ہائر ایجوکیشن،
اسکول ایجوکیشن، ڈاؤن ٹودی لاسٹ ڈالر، فرام بوسٹن ٹو بیکن ہاوس (معید یوسف کا انٹرویو)، کرکٹ اینڈ پاکستانی امیجینشن،ایک مشاعرہ، گرپس تھیٹر کی طرف سے ایک تھیٹر پرفارمنس، آرٹیفیشیل انٹیلی جنس، مینٹل ہیلتھ اور مینگروز پر گفتگو، علامہ اقبال کے بڑے پوتے آزاد اقبال کے ساتھ ایک میوزیکل سیشن اور روشن خیال سیشنوں کے علاوہ فیسٹیول میں جناح: اے لائف، اے میراس، فوٹوگرافنگ دی ایمننٹ کی رونمائی جب کہ ایک خصوصی کتاب لاسٹ ٹو دی ورلڈ، میمور آف فیتھ پر بھی بات کی جائے گی۔ ادب فیسٹیول مصنفین کو اپنی تازہ ترین تخلیقات کو شرکاء میں متعارف کرانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
ادب فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن ادب، خیالات اور معاشرے کی متحرک ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
متاثر کن مقررین کی موجودگی اور دلچسپ سیشنز ادب کی ترویج اور فکری گفتگو کو فروغ دینے کے حوالے سے ادب فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ثبوت ہیں۔
مزید معلومات اور تازہ ترین پیش رفت جاننے کے لیے براہ کرم ادب فیسٹیول کی آفیشل ویب سائٹ www.adabfest.com سے منسلک رہیں ۔
مزید معلومات کے لیے بلاجھجک رابطہ کریں۔ تراب علی رمزی، ای میل: turab.ramzi@starlinks.pk، فون نمبر: 03002000144۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔