پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں اضافےاورمہنگائی پرپی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔
ہائے مہنگائی: شہباز شریف کے بلاول ، فضل الرحمان سمیت کئی سیاستدانوں سے ٹیلی فونک رابطے
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نےبتایا ہے کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی طور پر طلب کیے جانے والے اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس آج دوپہر ساڑھے تین بجے منعقد ہو گا۔
اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ہوشربا گرانی کے خلاف مشترکہ طور پر احتجاجی حکمت عملی تیار کرنے پر غور و خوص کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پارلیمنٹ کے ہونے والے مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی غور و خوص ہو گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔