امریکی نوجوان نے ٹوتھ پک سے ایفل ٹاور کھڑا کرڈالا
نیویارک: امریکا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 20 ہزار کے قریب ٹوتھ پک سے ایفل ٹاور کا نمونہ کھڑا کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
اِلینوائے کے شہر نیپروِل کے رہائشی ایرک کلیبل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بطور سِول انجینئر کام کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں بہت کم عمری میں عمارتوں سے دلچسپی ہوگئی تھی۔
2021 میں جب ایرک صرف 12 برس کے تھے تو انہوں نے آئس کریم کی ڈنڈیوں سے 20.2 فٹ بلند ٹاور بنایا تھا اور یہ ان کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔
وہ ریکارڈ بعد میں توڑ دیا گیا، لیکن ایرک نے ٹوتھ پک کے استعمال سے دوسرا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹوتھ پک کی ایک خامی یہ ہے کہ وہ بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔
انہوں نے ٹوتھ پک اور گلو کا استعمال کرتے ہوئے 17.32 فٹ بلنڈ ایفل ٹاور کا ماڈل تیار کیا اور ٹوتھ پک سے بنائے گئے سب سے بڑے اسکلپچر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔