امریکی طوطے نے دنیا کے معمر ترین کاک ٹیل کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نیویارک: امریکا میں ایک خاندان کے پالتو کاک ٹیل نے اس نسل کے سب سے معمر ترین طوطے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔
سونی نامی اس کاک ٹیل نے 32 برس اور 292 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ حاصل کیا (جس کی تصدیق ادارے نے اکتوبر 2025 میں کی تھی) اور گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو اپنی 33 ویں سالگرہ منائی۔
امریکی ریاست الِینوائے سے تعلق رکھنے والی کاکٹیل کی مالکن جینیٹ ریچر کا کہنا تھا کہ سونی 1993 میں ان کے خاندان کا حصہ اس وقت بنا جب وہ صرف چند ہفتوں کا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کے کاک ٹیل کا ذخیرہ الفاظ زیادہ تھا لیکن اب وہ بس چند الفاظ استعمال کرتا ہے۔عمر بڑھنے کے سبب وہ پہلے جیسا نہیں، لیکن ہمیں بہت پیارا ہے۔ یہ بالکل ہماری فیملی کے حصے کی طرح ہے اور ہم اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔