امریکی خاتون دُنیا میں سب سے بڑے پائوں کی مالک نکلی

ہیوسٹن: امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، اُن کے پیر دنیا میں سب سے بڑے ہیں اور ان کا نام حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی تانیہ ہربرٹ کا قد سات فٹ چار انچ ہے جو انہیں دنیا کی دوسری طویل قامت خاتون بناتا ہے، تاہم ان کا پیر دنیا کی تمام خاتون میں سب سے بڑا ہے۔ ان کا سیدھا پاؤں 13.03 انچ اور دوسرا 12.79 انچ لمبا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان کا نام سب سے بڑے پیر والی خاتون میں شامل کیا ہے۔

انہیں مشکل سے 18 نمبر کے جوتے اور سینڈل آتے ہیں جو آرڈر پر بنوانے پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ انہیں مردانہ جوتے بھی پہننے پڑے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ان کے پیر کی چوڑائی بھی غیرمعمولی ہے جو مردانہ ڈیزائن میں مل جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔