افغانستان میں عوامی حمایت کی حامل حکومت کو ہی تسلیم کیا جائے گا، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پر بنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں اُسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جسے عوامی حمایت حاصل ہو اور جو واضح اکثریت رکھتی ہو، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے، 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمے کا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے متعدد علاقوں پر افغان طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔