امریکی ریپر جوناتھن ایچ اسمتھ نے اسلام قبول کرلیا

کیلیفورنیا: امریکی ریپر اور پروڈیوسر جوناتھن ایچ اسمتھ نے اسلام قبول کرلیا۔
جوناتھن ایچ اسمتھ اپنے مداحوں میں لل جون کے نام سے مشہور ہیں، لل جون نے گزشتہ جمعہ کو کیلیفورنیا میں واقع کنگ فہد مسجد کا دورہ کیا، اس دوران جون سیکڑوں افراد کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر کو امام مسجد کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگلش میں کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بعدازاں امریکی ریپر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مثبت پیغامات بھیجے اور مجھ سے بے لوث محبت کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لل جون 1972 میں جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیدا ہوئے، انسٹاگرام پر لل جون کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے۔
مزید برآں لل جون کو 2000 کی دہائی میں ہپ ہاپ میوزک کو فروغ دینے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔