امریکا کے یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک
شکاگو: امریکا کی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران 6 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
بی بی سی کے مطابق شکاگو کے مضافات میں واقع ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ قریباً 24 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے شکاگو کے میئر کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں، صورت حال اب بھی کشیدہ ہے، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کسی مشتبہ شخص کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک رائفل قبضے میں لی گئی ہے۔