شہروز کاشف کا ایک اور بڑا اعزاز، نانگا پربت کی چوٹی سر کرلی

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت کی چوٹی سر کرلی۔
شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کی ہے۔
20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
کم عمر کوہ پیما شہروزکاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:34 پر نانگاپربت چوٹی سرکی ہے۔
شہروز نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔