امریکی سی آئی اے نے چائنا مشن کیوں قائم کیا؟

واشنگٹن: چین کی انتہائی سُرعت سے ہونے والی ترقی، کامیابیاں اور عالمی سطح پر بڑھتا اثررسوخ بعض ممالک کو اپنے لیے خطرہ محسوس ہوتا ہے، اسی لیے چین کے خلاف ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس ضمن میں تازہ اطلاع کے مطابق امریکی خفیہ ادارے نے چین پر نظر رکھنے کے لیے چائنا مشن قائم کرلیا، چائنا مشن سینٹر کا مقصد چینی اثر رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔
ایک معروف امریکی جریدے کے مطابق خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کا خصوصی چائنا مشن سینٹر قائم کردیا، سی آئی اے نے چین کو 21 ویں صدی میں امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایجنسی نے حالیہ دنوں میں چین میں اپنے ایجنٹس بھرتی کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں، ایجنسی دنیا بھر سے چینی امور کے ماہرین کو بھی تعینات کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔