وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شوکت ترین اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیکیورٹی و سلامتی سمیت افغانستان کی تازہ صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور ہوگا اور ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کی امن و استحکام کی کوششوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔