امریکا، اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک

مشی گن: امریکا کی ریاست مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک اور 6 طلبا سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6 طلبا اور ایک ٹیچر سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرکے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سے 15 سے 20 راؤنڈ فائر کیے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے قبل طالب علم نے کلاس اٹینڈ کی۔ پولیس کی حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کردیا اور وہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔