کورونا مریض کو لانے والی ایمبولینس کو حادثہ، 134 کلوگرام چرس برآمد

کوئٹہ: مستونگ میں کورونا مریض کو لانے والی، ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
لیویز حکام کے مطابق ایمبولینس مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔
حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جارہا تھا۔
حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔