حکومتی فیصلہ مسترد، پرائیویٹ اسکولز کا 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: ستمبر میں اسکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اور چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہورہا ہے، ہم 15 اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔
صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہوگیا ہے، کیسز کم ہوگئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کیے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے۔
ہدایت خان نے مزید کہا کہ حکومتی لوگ نااہل ہیں، ہم تحریک چلائیں گے تو حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ہم ایس او پیز بناکر اسکولز کھولیں گے، مدارس تو کھل گئے اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر کو ملک کے اسکول، کالج اور جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔