اب تک کوئی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا، سعودی وزارت صحت

ریاض: سعودی وزارت صحت کے مطابق کسی بھی عازم حج میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اور اب تک کوئی بھی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومتی حاجیوں کو صحت کی تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے، جس کے تحت مقدس مقامات پر 6 اسپتال، 51 کلینکس، 200 ایمبولینسز، 62 فیلڈ ٹیمیں، فیلڈ اسپتال اور موبائل کلینک سمیت حاجیوں کی رہائش گاہوں پر 3 کلینک بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ارکان حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امداد اور ان کی صحت کی بہتری کے لیے ہر 50 حاجیوں کے گروپ کے ساتھ ایک طبی ورکر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔