کراچی کی بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے تمام چارجز معاف

کراچی: حکومت کا بڑا فیصلہ، کراچی کی بندرگاہوں پر پھنسے تمام کنٹینرز کے چارجز معاف کردیے، اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے میری ٹائم سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کا جرمانہ معاف کردیا ہے۔
فیصل سبزواری کا کراچی میں تاجر برادری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا، ہمیں اندازہ ہے کہ شپنگ لائنز کے ہزاروں کنٹینرز پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں، ہم معاملے پر ہم کئی دن سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے تھے اور فیصلہ کیا ہے کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز سے کسی قسم کا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا شپنگ لائنز نے کنٹینرز پر ڈیمرج کے چارجز میں معقول رعایت دینے کی ہامی بھری ہے، پورٹس پر پھنسے کنٹینرز سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا آف ڈاک ٹرمینلز پر کنٹینرز منتقل ہوں گے، پاکستان میں کوئی شپنگ لائن بند کرنے نہیں جارہے، شپنگ لائنز کا کاروبار جاری رہے گا، ہم نے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔