احسن اکثر مجھ میں اور منال میں فرق نہیں کر پاتا، ایمن خان
کراچی: پاکستانی ڈراموں کی جڑواں بہنوں کی معروف جوڑی ایمن خان اور منال خان، دونوں کے شوہر اپنی اہلیہ کی شکلیں ایک جیسی ہونے کے باعث اکثر انہیں پہچاننے میں غلطی کردیتے ہیں۔
ایمن خان نے اس بات کا انکشاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس کے پروگرام دی مرزا ملک شو میں کیا۔
میزبان ثانیہ مرزا نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ یہ انتہائی سنجیدہ سوال ہے کہ آپ ایمن اور منال دونوں میں کتنی بار کنفیوژ ہوجاتے ہیں؟
ایمن نے جواب میں کہا کہ یہ بہت بار ہوچکے ہیں، شروع شروع میں بہت ہوتے تھے اور اب بھی اکثر ہی ہم دونوں میں فرق نہیں کرپاتے لیکن منال کے شوہر زیادہ کنفیوژ ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ ابھی فیملی میں نئے ہیں، اس لیے انہیں پتا نہیں چلتا۔
منیب بٹ نے جواب میں کہا کہ میں بالکل کنفیوژ نہیں ہوتا، مجھے پتا ہوتا ہے کہ میری بیوی کون سی ہے، شروع شروع میں کافی کنفیوژ ہوجاتا تھا۔
اداکارہ ایمن خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی آوازیں بھی بہت ملتی ہیں، اکثر ہم ایک دوسرے کی جگہ فون پر بات کرلیتے ہیں، یہاں تک کہ میں اور منال دونوں فیس آئی ڈی سے ایک دوسرے کا آئی فون بھی ان لاک کردیتے ہیں۔