احد رضا میر چھپے رستم نکلے!

لاہور: اداکار احد رضا میر کا اداکاری کے ساتھ ایک اور ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، وہ دوسروں کا لہجہ اپنا کر نقل اتارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
احد رضا میر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جواب دیے، اس دوران انہوں نے شو کے میزبان کی فرمائش پر نقل اتارنے کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے اپنی بیوی سجل علی، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی اور کبریٰ خان کی آوازوں میں ان کی نقل اتار کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ احد رضا میر نے حمزہ علی عباسی کی ہو بہو آواز نکال کر سب کو حیران کیا تو اپنی اہلیہ سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے سلجھا رویہ اختیار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔