اکثر اسٹیک ہولڈرز کے الیکٹرک کیخلاف، نیپرا نے لائسنس تجدید کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: نیپرا میں کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کے خلاف ہے۔
چیئرمین وسیم مختار کی صدارت میں ہونے والی سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے چیف فنانشل آفیسر عامر غازیانی نے بریفنگ میں بتایا کہ پرائیویٹائزیشن کے بعد کے الیکٹرک نے ہر شعبے میں بہتری دکھائی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کا 20 سالہ لائسنس ختم ہوچکا ہے۔ 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا، وہ بھی جنوری میں ختم ہوجائے گا۔ اسٹیک ہولڈرز سے کے الیکٹرک لائسنس تجدید پر آرا طلب کی گئی تھیں، جس میں زیادہ تر شراکت داروں کی آرا کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے خلاف آئی ہیں۔
کے الیکٹرک حکام نے دوران سماعت دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ فری ہیں۔ کے الیکٹرک نے نج کاری کے بعد 4.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کےالیکٹرک نے نان ایکسکلیوسو لائسنس کی درخواست دی ہے۔ نئی کمپنیوں کے بارے میں فیصلہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے ہوگا۔ 2022-23 میں کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کے باعث کوئی حادثاتی اموات نہیں ہوئیں۔
بعد ازاں کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن لائسنس سے متعلق سماعت مکمل کر لی گئی اور نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔