آگاہی ایوارڈز، 43 صحافیوں کے کام کا اعتراف!

اسلام آباد: آگاہی ایوارڈز 43 صحافیوں کو میڈیا میں ان کی مہارت اور اخلاقیات کیلیے دیے گئے، آگاہی ایوارڈز کے آٹھویں سال ملک بھر سے 40سے زائد شعبوں میں ہزاروں نامزدگیاں وصول ہوئیں۔ قومی بین الاقوامی ماہرین پرمبنی جیوری نے پرنٹ، ٹیلی وژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا کے صحافیوں کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس کا تجزیہ کیا۔ آگاہی ایوارڈز ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں۔
آگاہی ایوارڈ پاکستان میں اعدادو شمار کے مطابق اور تفتیشی اندازمیں صحافت کو فروغ دیتے ہیں۔ آگاہی ایوارڈز کا مقصدملک میں ہونے والی بہترین صحافت کو تسلیم اور اس کا اعتراف کرنا ہے اور اس کیلئے میڈیا انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کا اہتمام کروایا جاتا ہے۔ نامور رائے سازوں، سینئر صحافیوں، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، سفیروں، دانشوروں، میڈیا انڈسٹری کے ممتاز پروفیشنلز اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے 8 ویں ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔
پریوش چوہدری صدر آگاہی اور شریک صدر آگاہی ایوارڈز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، آگاہی ایوارڈ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اخلاقی صحافتی طریقوں کو فروغ دینے کا عہد ہے۔
عوامی پسندیدگی کے شعبے میں مقبول ترین کرنٹ افیئرز اینکر شاہ زیب خانزادہ، مقبول ترین کرنٹ افیئراینکر(خاتون)ماریہ میمن، پاکستان کی سب سے ممتاز داستان گو حسینہ معین کو ان کے کام، عزم اور تخلیقی صلاحیتوں اور ان کے کام کے اعتراف میں اسٹوری ٹیلر آف پاکستان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔