کردار نبھاکر احساس ہوا خواجہ سرا زندگی کس اذیت میں گزارتے ہیں، آریز احمد

کراچی: ٹی وی کے مقبول اداکار آریز احمد نے حال ہی میں اپنے آنے والے نئے ڈرامے کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر آریز احمد کے اس کردار کی تصاویر خاصی وائرل ہورہی ہیں، جو انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، آریز نے ناصرف تصاویر شیئر کیں بلکہ انہوں نے اس کردار کو نبھانے کے دوران پیش آئے مسائل سے متعلق بھی بتایا۔
آریز احمد کا یہ ڈرامہ نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، جس کا ٹیزر اداکار نے شیئر کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی خواجہ سراؤں کو ان کی زندگی میں درپیش مشکلات پر مبنی ہے۔
اس ڈرامے میں آریز احمد کے ہمراہ ٹرانس جینڈر کے روپ میں اداکار حماد فاروقی اور علی رضوی بھی دکھائی دیں گے۔
اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میں بطور اداکار صرف دو دن کے لیے ہیجڑا بنا تو احساس ہوا کہ یہ افراد کن مشکلات سے گزرتے ہیں اور انہیں لوگ کیسے دیکھتے ہیں۔
آریز نے لکھا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران محسوس کیا کہ لوگ انہیں ہیجڑے کے روپ میں دیکھ کر تذبذب کا شکار ہوگئے اور پریشانی ان کے چہروں سے عیاں تھی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ محض دو دن کی شوٹنگ نے انہیں اس بات کا احساس دلادیا کہ خواجہ سرا ساری زندگی کس طرح اذیت میں گزارتے ہیں۔
ساتھ ہی اداکار نے وضاحت دی کہ ہیجڑے یا مخنث لوگ ٹرانس جینڈرز نہیں ہوتے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔