قومی کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
بابر اعظم کو ماہ اگست کی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو بھی نامزد کیا تھا۔
یہ اعزاز ملنے پر بابراعظم نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے، ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔
بابر نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ کے سامنے کھیل کر اچھا لگا، ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز بعد پاکستان میں ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔