پنجاب، طلبا میں کورونا وائرس کی تشخیص، 3 اسکولز بند!

گوجرانوالا: پنجاب کے محکمہ تعلیم نے گوجوانوالا میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کورونا کے 24 کیسز سامنے آنے کے بعد اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں 164 طلبہ و طالبات کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے گئے تھے، جن میں 24 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
جن بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں گورنمنٹ پبلک اسکول وزیر آباد کے 5، گورنمنٹ ہائی اسکول سوہدرہ کے 5، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سوہدرہ کے طالبعلم اور ایک اور نجی اسکول کے 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں کیسز سامنے آئے ہیں، وہاں ڈس انفیکشن کیا جائے گا، اس کے علاوہ ایس او پیز مزید سخت کردیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں نمایاں کمی کے بعد 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں، تاہم اسکول کھلنے کے بعد کئی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونے سے کئی اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔