14 روز بعد ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ
کراچی: مسلسل 14 روز قیمت گرنے کے بعد بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ڈالر کا بھاؤ کم ہونے کی لہر پندرہویں روز ٹوٹ گئی اور آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 217.88 روپے ہے، ڈالر کی قدر گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 217.79 روپے تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈالر کی لندن سے وطن واپسی اور وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے کے بعد سے مسلسل ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہورہی تھی، جس کا سلسلہ آج تھما ہے۔