سالی کی رحلت، آفریدی کی پی ایس ایل کے ابتدائی مقابلوں میں شرکت مشکوک

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سالی کا انتقال ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کےابتدائی مقابلوں میں نظر نہیں آسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی پی ایس ایل سیون میں شرکت نجی مصروفیات اور صحت یابی پر منحصر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میڈیا ٹیم کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جب کہ ان کی سالی کا انتقال ہوگیا ہے۔
شاہد آفریدی گزشتہ رات سے کمر کی شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہیں، اور انہوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔