افغان کرکٹر نجیب ترکئی کا انتقال!

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی، جو چند روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، انتقال کرگئے۔
نجیب ترکئی افغان شہر جلال آباد میں 3 روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور کوما میں چلے گئے تھے۔ آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے نجیب ترکئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے سی بی اور افغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب ترکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پر غم زدہ ہے۔ نجیب ترکئی نے ایک الم ناک ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو دی جس سے ہم سب صدمے میں ہیں۔
خیال رہے کہ نجیب ترکئی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014 میں زمبابوے کے خلاف میچ کھیل کر کیا تھا۔ انہوں نے ایک ٹی 20 اور 12 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔ ٹی20 میں ان کا بہترین اسکور90 رہا جو انہوں نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف بنایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔