کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملہ، وزیر خارجہ کو افغان ہم منصب کا فون

اسلام آباد/ کابل: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان ہم منصب نے رابطہ کرکے کابل حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے فون پر رابطہ کیا اور کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر حملے کی مذمت کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملے کی سیکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فون کال پر وزیر خارجہ بلاول کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے حملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔