ادویات کی قیمتیں

سدرہ شاہد 

 اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہے۔ جس کے پیش نظر عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور معیاری ادویات کے سستے داموں فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے۔

شوگربلڈ پریشر سمیت بہت سے دیگر دائمی امراض سے دوچار مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان میں سے بیشتر افراد وہ ہیں جن کے ذریعہ آمدنی بہت محدود ہے اور جو دوا اور اشیائے خورو نوش میں سے کسی ایک چیز کو خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ہر شعبے سے متعلق مجاز ادارے،قوانین،قانون نافذ کرنے والے ادارے،  وفاقی و صوبائی ہر سطح پر موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ان کی موجودگی میں بھی ادویات کی قیمتیں بلا جواز اور کسی ٹائم فریم کے بغیر غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہیں۔

امید کی جانی چاہئے کے عدالتی حکم کے پیشِ نظر وزارتِ صحت بلا تاخیر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ میں تمام دوائیوں کی دستیابی یقینی بنا کر ان کی قیمتیں اعتدال میں لانے کے لئے اقدامات کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔