خواتین، مکھیاں ایک جیسی، جتنا پیچھے بھاگو اُتنا ہی دُور بھاگتی ہیں، عدنان صدیقی

کراچی: اداکار عدنان صدیقی خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔
عدنان صدیقی نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب جو بات کہنے جا رہا ہوں، اُس کا کوئی بُرا نہ مانے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی میں خاموش ہوکر بیٹھ گیا تو مکھی میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔
خواتین اور مکھی کی مثال سُن کر میزبان ندا یاسر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عدنان صدیقی مجھے وائرل کروائیں گے، میں نے ان سے ایسا کوئی سوال نہیں کیا تھا۔
عدنان صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین غصے سے بھڑک اُٹھے ہیں اور اداکار پر تنقید کرتے ہوئے اُنہیں گھٹیا اور بے ہودہ قرار دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔